سمیع القاسم

سمیع القاسم(پیدائش مئی 11، 1939 - وفات 19 اگست، 2014) اسرائیل سے تعلق رکھنے والے عرب زبان کے شاعر تھے۔ ان کی شاعری ان کی زندگی کے دو بنیادی ادوار سے متاثر ہے: چھ روزہ جنگ سے پہلے اور بعد میں۔ انہوں نے 1967 میں کمیونسٹ راقہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی، بعد میں ہداش - فرنٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ایکویلٹی۔القاسم نے متعدد کتب لکھیں جن میں شاعری بھی شامل ہے۔انہوں نے بطور صحافی بھی کام کیا اور اپنی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے کئی بار جیل بھی گئے۔القاسم 75 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔